جدہ (آئی این پی )سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت دے دی۔ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کو عارضی طور پر رکھنے کے لیے سمارٹ لاکرزکی سہولت فراہم کر دی ہے۔لاکرز دینے کا مقصد دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو سہولت دینا ہے تاکہ وہ اپنے سامان کو یہاں بحفاظت رکھ کر اطمینان سے عمرہ یا طواف کر سکیں۔ مسجد الحرام میں سامان لے جانے کی ممانعت کی وجہ سے زائرین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔