گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا:صدر ٹرمپ

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا۔یہ بات انہوں نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران کی ہے۔اس موقع پر مارک روٹے نے گرین لینڈ کے معاملے پر خود کو اس سے دور رکھنے کی کوشش کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا، یہ اس کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔