مستقبل میں گرین لینڈ امریکا کا حصہ ہوگا: امریکی صدر کا ایک بار پھر قبضے کا ارادہ ظاہر

    واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کردیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے  مطابق  کابینہ کے ا جلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مستقبل میں گرین لینڈ امریکا کا حصہ ہوگا،یہ امریکی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔