پاکستان کو عالمی سپلائی چین کا اہم حصہ بننا ہو گا:وفاقی وزیر تجارت

عالمی کمپنیوں کیساتھ تعاون سے سرمایہ کاری، روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا،جام کمال کی سام سنگ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری، روزگار اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سام سنگ کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان کو موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ اور برآمدی مرکز بنانے پر زور دیا۔جام کمال خان نے سام سنگ کو پاکستان میں تیار ہونے والے موبائل فونز افریقہ سمیت عالمی منڈیوں میں برآمد کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت برآمدات، ویلیو ایڈیشن اور صنعتی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے  ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صرف مقامی مارکیٹ تک محدود رہنے کے بجائے عالمی سپلائی چین کا اہم حصہ بننا ہو گا