نیویارک:محمود خلیل کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، 100مظاہرین گرفتار

 مین ہٹن میں ٹرمپ ٹاور پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین محمود خلیل کی رہائی کے نعرے لگاتے رہے 
نیویارک(آئی این پی ) فلسطینیوں کے حامی محمود خلیل کی گرفتاری کے خلاف مین ہٹن میں ٹرمپ ٹاور پر احتجاج کے دوران نیویارک پولیس نے 100کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا یونی ورسٹی کے طالبعلم اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار محمود خلیل کی گرفتاری کے خلاف مین ہٹن میں ٹرمپ ٹاور پر احتجاج کیا گیا جس دوران مظاہرین محمود خلیل کی رہائی کے نعرے لگاتے رہے۔ نیویارک پولیس کا بتانا ہے کہ  سرخ شرٹوں پر مظاہرین نے اسرائیل کو غیر مسلح کرنے سمیت فلسطین کے حق میں مطالبات تحریر کررکھے تھے۔پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران 100 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔