واشنگٹن (آئی این پی )امریکی امیگریشن جج نے فلسطین کے حامی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم دے دیا ، انہیں یا تو الجزائر یا شام بھیجا جا سکتا ہے، یہ فیصلہ ان الزامات کے بعد آیا ہے کہ انہوں نے گرین کارڈ کی درخواست میں معلومات چھپائی تھیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لوزیانا میں تعینات جج جیمی کومانز نے کہا کہ محمود خلیل نے امیگریشن کے عمل کو بائی پاس کرنے کے مقصد سے جان بوجھ کر حقائق کو غلط طور پر پیش کیا۔امریکن سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) کو جاری بیان میں محمود خلیل نے کہا کہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ میری آزادی اظہار کی وجہ سے مجھ سے انتقام جاری رکھے ہوئے ہے۔محمود خلیل فلسطینی نژاد ہیں، اور امریکا میں مستقل رہائش رکھتے ہیں، وہ 2024 کی غزہ جنگ کے دوران کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والے مظاہروں میں ایک نمایاں شخصیت تھے