نیویارک کی عدالت کا محمود خلیل کی وکلا ء سے بات کرانے کا حکم

نیویا رک  (آئی این پی) فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو اپنے وکلا سے بھی علیحدہ بات کرنے کی اجازت نہیں ۔اس بات کاانکشاف محمود خلیل کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران ہواجس پر مین ہیٹن کورٹ کے جج جیسی فرمین  نے حکم دیا ہے کہ محمود خلیل سے اس کے وکلا کی بات کرائی جائے۔خلیل پر تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا