محمود خلیل کی ملک بدری: امیگریشن جج کی ٹرمپ انتظامیہ کو ثبوت پیش کرنے کے لیے ایک دن کی ڈیڈلائن

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں امیگریشن جج نے حکومت کو ایک دن کی مہلت دی ہے کہ وہ کولمبیا یونی ورسٹی کے طالب علم محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کے لیے ثبوت پیش کرے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کو اس حوالے سے اپنا فیصلہ سنائے گی۔برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق کولمبیا یونی ورسٹی کے طالب علم محمود خلیل کو ایک ماہ قبل نیویارک میں امیگریشن کے اہلکاروں نے 1,200 میل دور دیہی علاقے لوزیانا کے حراستی مرکز میں منتقل کر دیا تھا۔