لاہور (آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد کی خصوصی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر پورٹس پر پھنسے ہوئے تمام کنٹینرز کی ریلیز کے احکامات جاری کر دیے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ تمام پورٹس اتوار کے روز بھی کھلی رہیں گی تاکہ کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔خصوصی ملاقات کے دوران صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے وزیر اعظم کے سامنے اس سنگین مسئلے کو اجاگر کیا کہ ہزاروں کنٹینرز کلیئرنس میں تاخیر کی وجہ سے پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں جو نہ صرف سپلائی چین میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں بلکہ کاروباری لاگت میں بھی غیر ضروری اضافہ اور ملکی صنعتوں کو خام مال کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔