پاکستان اور جاپان کا ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم، سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور جاپان کا ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم، سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی حالیہ مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور اسے خطے میں کشیدگی میں کمی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔جاپانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے مسلسل سفارتی اور ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے خطے میں استحکام کے لیے تعمیری کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی کاوشوں پر گہری قدر و تحسین کا اظہار بھی کیا۔مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ رابطہ اور مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ترجمان کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں ہم آہنگی کے فروغ پر بھی اتفاق کیا، تاکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔