نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان گزشتہ رات ایک تفصیلی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق، اس ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتِ حال، جاری کشیدگی اور امن و استحکام کے فروغ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا کہ کشیدگی کے خاتمے اور فریقین کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان خطے میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور مخلصانہ ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔ اسحٰق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسائل کا پائیدار حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقائی امن و اطمینان کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔