غزہ: صفائی کا نظام درہم برہم، خیمہ بستیوں کے قریب چوہوں کی موجودگی

غزہ: صفائی کا نظام درہم برہم، خیمہ بستیوں کے قریب چوہوں کی موجودگی

غزہ میں جاری صورتحال اور بنیادی انفراسٹرکچر کی خرابی کے باعث صفائی کا نظام شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں خیمہ بستیوں کے اطراف کچرے کے ڈھیروں اور چوہوں کی موجودگی دیکھی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بڑی تعداد میں چوہے غزہ کی پٹی میں عارضی رہائشی خیموں کے قریب کچرے کے مقامات کے اردگرد موجود دکھائی دیے۔صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات اور کچرے کے بڑھتے ہوئے ڈھیروں کے باعث ایسے جانوروں کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔ ان میں بعض خطرناک امراض جیسے طاعون بھی شامل ہیں۔مزید رپورٹس کے مطابق بعض علاقوں میں چوہوں کے خیموں کے قریب آنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے باعث بالخصوص بچوں اور کمزور افراد کی صحت کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین اور امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ صورتحال میں بہتری کے لیے فوری صفائی، کچرے کے مناسب انتظام اور صحت عامہ کے اقدامات ناگزیر ہیں، بصورت دیگر وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت اور دیگر امدادی تنظیمیں پہلے ہی خبردار کر چکی ہیں کہ تنازعات والے علاقوں میں صفائی اور بنیادی سہولیات کی کمی انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔