لاہور(کرائم رپورٹر)زیرِ زمین خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ہونے والی بجلی چوری پکڑ لی گئی۔ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ڈی او بصیرپور انجینئر آصف سہیل اور ان کی ٹیم نے گائوں وانا والا میں چیکنگ کے دوران مشتبہ صورتحال کا نوٹس لیا۔پنجاب پولیس کی معاونت سے کارروائی کے دوران ایک ٹیمپر شدہ پی سی سی پول سے ایل ٹی لائن کے تینوں فیزز سے حاصل کردہ تھری فیز انڈر گرائونڈ ڈائریکٹ کنکشن کا انکشاف ہوا۔کھدائی کے بعد معلوم ہوا کہ پورے گائوں میں غیر قانونی زیرِ زمین نیٹ ورک بچھایا گیا تھا،جس کے ذریعے ایک زرعی ٹیوب ویل اور تقریبا 20ً گھریلو کنکشنز کو بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔تمام غیر قانونی کیبلز ہٹا کر سپلائی منقطع کر دی گئی جبکہ ملوث صارفین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔