زیرِ سمندر کیبل کی خرابی، توقع ہے مرمت کا کام چھ دسمبر تک مکمل ہو گا، ٹرانس ورلڈ

کراچی(آئی این پی )بین الاقوامی زیر سمندر کیبل سسٹم کی مرمت کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو مزید کئی روز تک انٹرنیٹ کی سست رفتار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ٹرانس ورلڈ کی جانب سے صارفین کو بھیجی گئی ای میل کے مطابق کمپنی کو توقع ہے کہ مرمت کا کام چھ دسمبر تک مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد انٹرنیٹ کی معمول کی بہتر رفتار بحال ہو جائے گی۔تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ تاریخ عارضی ہے اور مرمتی کام کی پیش رفت کے لحاظ سے اس میں تبدیلی آ سکتی ہے