وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بجٹ اجلاس پھر ملتوی ،17جون کو اجلاس طلب،ناراض اراکین کی عدم شرکت کا خدشہ : پارٹی ذرائع
پشاور (دنیا نیوز) بجٹ سمیت دیگر معاملات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور ناراض اراکین میں ڈیڈ لاک برقرار ہے،پارٹی ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں ناراض اراکین کی عدم شرکت کا خدشہ ہے، سہیل آفریدی کی ہدایت پر اسمبلی اجلاس ایک بار پھر ملتوی کیا جو 15 جون کے بجائے 17 جون کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے،حکومت کا ناراض اراکین اور سینئر لیڈرشپ کے ساتھ کئی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پورے سال کا بجٹ پیش کرنا ہے یا 3 مہینوں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔