ابوظبی میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے دوران قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا
ابوظہبی(آئی این پی ) روس اور یوکرین کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے 300 سے زائد قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے ، تاہم جنگ کے خاتمے کیلئے کسی بڑے معاہدے پر پیش رفت تاحال ممکن نہ ہو سکی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا، روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان ابوظبی میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے دوران قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا، جسے امریکی ثالث نے پانچ ماہ بعد ہونے والا پہلا بڑا قیدی تبادلہ قرار دیا۔امریکی نمائندے اسٹیو وِٹکوف نے بتایا کہ مجموعی طور پر 314 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا، بعد ازاں روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ دونوں جانب سے 157،157 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔امریکی نمائندے نے مذاکرات کو مفصل اور مثبت قرار دیا، تاہم کہا کہ جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے ابھی اہم اور مشکل کام باقی ہے