لائیو اسٹاک شعبے میں اہم کامیابی،روسی ویکسین کی فراہمی بحال

اسلام آباد (آئی این پی )لائیو اسٹاک شعبے میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے روسی فٹ اینڈ ماتھ ڈیزیز ویکسین کی فراہمی بحال کر دی گئی ۔اس پیشرفت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں لائیوسٹاک شعبے کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔پاکستان میں فٹ اینڈ ماتھ ڈیزیز سے لاکھوں مویشی متاثر ہو رہے ہیں، جس کے باعث مویشیوں کی پیداوار اور برآمدات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران اس بیماری کے تقریبا 2,100 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے روسی ویکسین کی فراہمی سے متعلق درپیش اہم مسئلہ کامیابی سے حل کر لیا گیا