پاکستان اور چین کا لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

 پاکستان وسیع لائیوسٹاک اثاثوں اور حلال گوشت کی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے: رانا تنویر حسین 
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور چین نے لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔  وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی وفد کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے گوشت کی برآمدات میں اضافے اور لائیو اسٹاک شعبے کی ترقی کیلئے  مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔اس  تعاون کے تحت پاکستان میں جدید سلاٹر ہائو سز، میٹ پروسیسنگ سہولیات اور برآمدی انفراسٹرکچر کے قیام کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان چین کو اعلی معیار کے حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کیلئے   جدید ٹیکنالوجی، کولڈ چین اور ٹریس ایبلٹی نظام کو بہتر بنائے گا