پاکستان اور چین کا لائیو سٹاک ‘ ڈیری جینیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کی اعلیٰ جینیاتی نسلیں عالمی منڈی میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں: رانا تنویر حسین کی وفد سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور چین نے لائیو اسٹاک اور ڈیری جینیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعاون سے پاکستان میں لائیو اسٹاک بائیوٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا‘پاکستان کی اعلیٰ جینیاتی نسلیں عالمی منڈی میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان لائیو اسٹاک اور ڈیری جینیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ پاکستان کی نیلی راوی بھینس کی نسل عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے لگی‘ چین نے پاکستان کی اعلیٰ معیار کی ڈیری جینیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا۔وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ پاکستان کی قیمتی لائیو اسٹاک جینیات برآمدات اور زرمبادلہ میں اضافے کا اہم ذریعہ بن سکتی ہیں،  نیلی راوی بھینس دنیا کی بہترین دودھ دینے والی نسلوں میں شمار ہوتی ہے