حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات ختم ہو گئیں

 زائرین کی بڑی تعداد  نے مزار پر حاضری دی ، ملک و قوم کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں   
لاہور(سپیشل رپورٹر )عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں ،جس میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں،عرس کے دوران قرات، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر رہیں۔عرس کے تیسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد  نے مزار پر حاضری دی    اور پھولوں کی چادریں چڑھا ئے ۔تقریبات کے پہلے اور دوسرے روز بھی دربار حضرت داتا گنج بخش پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، اندرون ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔اس موقع پر زائرین کی تواضع کیلئے دودھ کی سبیل اور نذرونیاز کی تقسیم کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری رہا،