تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے کچھ مخالفین نے عباس عراقچی اور محمد باقر قالیباف کے خلاف تہران میں مظاہرہ کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق یہ مظاہرہ تہران کے ابنِ سینا چوک میں منعقد ہوا جہاں مظاہرین نے ’شرم کرو عراقچی، ملک چھوڑ دو‘ اور ’قالیباف، عراقچی، ہمارے رہبر کے خون کا کیا ہوا؟‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔اسی دوران گذشتہ شام مشہد میں درجنوں افراد نے وزارتِ خارجہ کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر عباس عراقچی کے امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق بیانات کے خلاف احتجاج کیا