اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم کر دیں، اسرائیل نے بیروت پر دوبارہ حملے کئے تو بھرپور جوابی کارروائی کریں گے:پاسداران انقلاب‘اسرائیل نے بھی حملے روک دیئے
فوجی کارروائیاں روکنے سے پہلے ایران پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے، ماہشہر میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پرحملہ، تہران سمیت کئی شہروں میں زوردار دھما کے ،ایران کے جوابی وار
تہران‘واشنگٹن(آئی این پی)ایرانی فوج نے اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان کردیا۔ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم کر دیں، اسرائیل نے بیروت پر دوبارہ حملے کئے تو بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بند نہیں ہوا‘دریں اثناء حملے روکنے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کو جوابی کارروائی سے باز رہنے کے مشورے کے باوجود اسرائیل نے ایران پر حملے کر دئیے ،اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے ماہشہر میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ کیا ہے، تہران، تبریز اور اصفہان میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات ہیں جبکہ ایران نے بھی ایک بارپھر میزائل داغے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تازہ فضائی اور میزائل تباد لے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضاف ہوگیا ۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے وسطی اور مغربی ایران میں فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں‘ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج فارس کے شمالی ساحل کے قریب واقع اس صنعتی کمپلیکس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ایران نے پیر کی صبح ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغے ہیں۔گزشتہ رات بھی شمالی اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش کر دی گئی تھی، جو اپریل کی جنگ بندی کے بعد پہلا بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس وسطی اور جنوبی اسرائیل پر بھی مزید میزائل فائر کیے گئے‘امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای چاہیں تو ان سے براہ راست بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایک انٹرویومیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے سے متعلق دعوی کیا کہ دونوں ممالک معاہدے کے بہت قریب ہیں، اگر وہ تہران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئے تو دونوں ممالک کے درمیان تین ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ‘اسرائیلی وزیراعظم یتن یاہو کے پاس معاہدہ قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں