بجلی اور پٹرول کی قیمتیں پورے خطے سے زیادہ ہیں، وزرا کو میڈل دیے جارہے ہیں، کیا 8000 روپے کمانے والا شخص گھر چلا سکتا ہے:شرمیلا فاروقی
اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث آج بھی ہو رہی ہے، ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کریڈٹ کاردڑ ہولڈرز، فرسٹ کلاس سفر کرنے والوں کو ریلیف دیا گیا، 2050میں 390ملین ابادی ہو جائے گی، یہ سوشو اکنامک ڈیزاسٹر ہے، ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتیں پورے خطے سے زیادہ ہیں، وزرا کو میڈل دیے جارہے ہیں، کیا 8000 روپے کمانے والا شخص گھر چلا سکتا ہے، خط غربت کی تعریف کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہئے، 8000 روپے والی خط غربت کی تعریف تبدیل ہونی چاہئے، نوجوان کی قیمت 32 روپے لگا دی ہے جبکہ اسلام آباد میں سموسہ چالیس روپے کا ملتا ہے