اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا پیش کر دی جس میں انہوں نے اسلام آباد میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ اور قتل پر قومی اسمبلی میں بحث کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔تحریک التوا میں زرتاج گل نے قومی اسمبلی میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن شہریوں اور صحافیوں کے حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی