پی ٹی آئی دور میں اپوزیشن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا،خواجہ آصف، شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز نے جیل دیکھی، حمزہ شہباز، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ نے بھی جیل دیکھی:وفاقی وزیر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 9ماہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کیا گیا، یہ اب فسطائیت کی بات کرتے ہیں،ہم نے جیلیں دیکھیں، خواجہ آصف، شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز نے جیل دیکھی، حمزہ شہباز، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ نے بھی جیل دیکھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں اپوزیشن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، ان کی فسطائیت اور جمہوریت کا چہرہ پوری قوم نے دیکھا، ہم بجٹ پر تقریر کر رہے ہیں بات حقائق پر ہونی چاہئے، ایک وہ وقت تھا جب یہ آپ کی سیٹ پر بیٹھے ہوتے تھے، ہم ان کے پاس پروڈکشن آرڈر کے لئے جاتے تھے، پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتے تھے۔اس پر اسد قیصر نے کہا کہ میں نے آپ کا بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیا ، خواجہ آصف کا بھی کیا، کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی۔