ایران کے سابق وزیرِ خارجہ اور موجودہ رکنِ پارلیمنٹ منوچہر متقی نے امریکی فوجی اڈے پر زمینی کارروائی اور امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کی تجویز دے دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق منوچہر متقی نے خطے میں موجود ایک امریکی فوجی اڈے پر حملے اور 100 امریکی شہریوں کو یرغمال بنا کر ایران لانے کی تجویز پیش کی ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات علاقائی و سیکیورٹی معاملات پر شدید تناؤ کا شکار ہیں۔دوسری جانب حالیہ کشیدگی کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں 180 ارکان نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کرنے اور نئی حکمت عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک مینجمنٹ سے متعلق ایک نیا بل بھی پیش کیا گیا۔