امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملہ ناکام، تمام بیلسٹک میزائل فضا میں مار گرائے گئے: سینٹکام

امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملہ ناکام، تمام بیلسٹک میزائل فضا میں مار گرائے گئے: سینٹکام

واشنگٹن: امریکی حکام کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے ایران سے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، تاہم امریکی دفاعی نظام نے تمام میزائل فضا ہی میں کامیابی سے تباہ کر دیے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کے باوجود مشرقِ وسطیٰ میں تعینات تمام امریکی افواج محفوظ ہیں اور خطے میں ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔امریکی حکام کے مطابق اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز مختلف فوجی مشنز پر تعینات ہیں، جن میں ایران کے خلاف نافذ امریکی بحری پابندیوں پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 28 جولائی تک کارروائیوں کے دوران امریکی سینٹرل کمانڈ نے 18 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا، 2 کو ناکارہ بنایا اور مزید 2 جہازوں پر سوار ہو کر تلاشی لی تاکہ امریکی پابندیوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل حملہ اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔