حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

جنوبی ایران میں حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری جاں بحق جبکہ 260 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق زخمیوں میں 3 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 6 بچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے 222 کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی ایران میں ہونے والے حملوں میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم مجموعی شہداء کی تعداد سے متعلق حتمی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ یہ دعوے ایرانی حکام کی جانب سے سامنے آئے ہیں، جبکہ حملوں سے متعلق دوسرے فریق کا مؤقف اس رپورٹ میں شامل نہیں ہے۔