ایران میں جاری امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران کم از کم 10 نرسیں شہید ہو گئی ہیں جبکہ کئی دیگر طبی عملے کے ارکان زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی نرسنگ سسٹم آرگنائزیشن کے مطابق یہ حملے نرسوں کو ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنا کر کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ماضی میں غزہ میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں کی تھیں، جس میں عام شہریوں کے ساتھ طبی عملے کو بھی ہدف بنایا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔