لنڈا بازار بابو حویلی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک کپڑوں کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کے لیے مختلف سیکٹرز میں کارروائی کر رہے ہیں۔ریسکیو کے مطابق آپریشن کے دوران 12 ایمرجنسی وہیکلز تعینات کیے گئے ہیں۔
اہلکار آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا جائے گا۔
فی الحال آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔علاقے کے رہائشیوں اور کاروباری حضرات کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔