مقدمہ میں ڈیوائس ایجنٹ سمیت 5ملزم نامزد ،17زخمی خواتین تاحال زیر علاج
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ )سانحہ چک123پی جاں بحق ہونے والی خواتین کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا۔ مقدمہ میں ڈیوائس ایجنٹ سمیت 5ملزم نامزدکئے گئے، ملزموں نے عبوری ضمانت حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈائریکٹربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام طحہ بن امان کی مدعیت میں ریٹیلرسجاداحمد‘بشارت‘ راشد‘عارف کے خلاف زیردفعہ322 کے تحت تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درجکرلیا ہے،ملزمان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانتیں حاصل کرلیں‘آئندہ سماعت 2اپریل کو ہوگی، زخمی ہونیوالی40سے زائد خواتین کو صحت یاب ہوجانے پرشیخ زیدہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا‘17بدستورزیرعلاجہیں۔