لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

 آج بھی امکان،بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس کا امکان
لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی کے بعد بارش،موسم خوشگوار ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کشمیر، با لائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ئوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سیبارش کاامکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت میں ٹا ئون شپ، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ کے اطراف بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی،بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا ئوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ،سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اسلام آباد (ائیرپورٹ 69)، جوہر آباد 56، ملتان (ائیرپورٹ 49)، قصور 40، سرگودھا سٹی 36، ڈیرہ غازی خان 20، بہاولپور سٹی 3، بارکھان 4، گلگت بلتستان میں گوپس 3، کالام اور کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف منگل کو ریکارڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 46، نوکنڈی، دالبندین 44، تربت، نور پور تھل، بھکر، دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔