لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ شروع ،موسم خوشگوار

14 اکتوبر تک بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں الرٹ جاری کردیا
لاہور(آئی این پی ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں میں رات گئے کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا ،دوسری جاناب پنجاب میں بارشوں، تیز ہوائو ں اور گرج چمک کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، ایم اے او کالج، چوبرجی، فیروز پور روڈ، گلبرگ اور ماڈل ٹائو ن سمیت متعدد علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں، جس سے شہریوں نے خوشگوار موسم کا مزہ لینے کیلئے ناشتہ پوائنٹس کا رخ کر لیا ۔ بارش کے بعد واسا کی ہدایت پر نکاسی آب کے لیے عملہ فیلڈ میں موجود رہا جبکہ کنٹرول روم کے ذریعے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی کی جاتی رہی ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کے مطابق فیلڈ اسٹاف کو متحرک رکھا گیا