دفاعِ وطن کے ساتھ ساتھ کشمیری بہن بھائیوں کی خدمت اور فلاح و بہبود میں پاک فوج پیش پیش

راولاکوٹ میں فری میڈیکل کیمپس ،ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 100 سے زائد افراد کا معائنہ کیا
راولاکوٹ(آئی این پی )پاک فوج آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ میں منیر چوک اور 15 چوک پر 2 موبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے، فری میڈیکل کیمپس کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے، طبی عملے کی جانب سے کیمپوں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپس میں ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 100 سے زائد افراد کا معائنہ کیا۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا