گوادر پورٹ پرپاکستان نے اپنی تاریخ کا پہلا میرین بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا
این ایل سی اور نجی بین الاقوامی کمپنی کے تعاون سے ملکی ریفائنری میں تیار ایندھن بحری جہاز کو فراہم کیا
اسلام آباد (آئی این پی) بلوچستان کی گوادر بندرگاہ نے بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز کردیا، این ایل سی اور نجی بین الاقوامی کمپنی کے تعاون سے ملکی ریفائنری میں تیار کردہ ایندھن بحری جہاز کو فراہم کیا۔گوادر پورٹ پرپاکستان نے اپنی تاریخ کا پہلا میرین بنکرنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا، جس کے بعد ملک اب اپنی تینوں بڑی تجارتی بندرگاہوں سے بحری جہازوں کو ایندھن فراہم کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔اس تاریخی آپریشن کے دوران غیر ملکی ایل این جی جہاز LNG ENUGU کو بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے معیار کے مطابق تیار کردہ ویری لو سلفر فیول آئل (VLSFO) کے 2500 میٹرک ٹن فراہم کیے گئے