ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران 144 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کے تحت امریکی فورسز نے اب تک 144 تجارتی جہازوں کا راستہ تبدیل کرایا ہے۔سینٹکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ان جہازوں کا رخ ناکہ بندی کی پابندی یقینی بنانے کے لیے موڑا گیا جبکہ طیارہ بردار بحری جہاز جارج واشنگٹن بھی ناکہ بندی پر عمل درآمد میں معاونت کر رہا ہے۔بیان کے مطابق یہ تعداد رواں ماہ کے آغاز میں بتائے گئے 135 جہازوں سے زیادہ ہے۔