گوادر بندرگاہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ

دوسرا بحری جہاز 20,000 میٹرک  ڈی اے پی کھاد لے کرگوادر بندرگاہ پہنچ گیا
گوادر(آن لائن ) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری جہاز 20,000 میٹرک ٹن ڈائی-ایمونیم فاسفیٹ (DAP) کھاد لے کرگوادر بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔ یہ پیش رفت علاقائی رابطوں اور اقتصادی انضمام کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو پاکستان کی گہرے پانیوں والی بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو بڑھا رہی ہے۔گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر ایک قابلِ اعتماد سمندری گیٹ وے کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہ سنگِ میل پاکستان کے ساحلی ڈھانچے پر بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور گوادر کو علاقائی تجارت کا مرکز بنانے کے ہمارے عزم کی توثیق کرتا ہے۔