وزارت صنعت وپیداوارآئی ایم ایف سے مشاورت میں نئی آٹوپالیسی کا موثردفاع نہ کرسکی
اسلام آباد (آئی این پی)نئی آٹو پالیسی پرآئی ایم ایف اور ٹیرف پالیسی بورڈ کے ساتھ مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہوسکے،جس کے باعث حکومت نیموجودہ آٹو پالیسی میں ایک سال کی توسیع پر اتفاق کر لیا۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوارکے مطابق نئی پالیسی کوحتمی شکل دینے کے لیےآئی ایم ایف سمیت متعلقہ اداروں سے مزید مشاورت جاری رہے گی،آٹو سازکمپنیاں برآمدات کے مقررہ اہداف حاصل کرنے اور متعدد مقامی گاڑیوں کو عالمی معیارکیمطابق بنانے میں بھی ناکام رہیں۔وزارت صنعت وپیداوارآئی ایم ایف سیمشاورت میں نئی آٹوپالیسی کا موثردفاع نہ کرسکی،وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کو سرمایہ کار دوست بنانے کی ہدایت کررکھی ہے