100 ملین ڈالرز موبائل فونز کی سمگلنگ، پاکستانی نژاد ملزم کو امریکہ پہنچا دیا گیا

واشنگٹن (آئی این پی)منی لانڈرنگ و اسمگلنگ کے مقدمے میں امریکی عدالت کو مطلوب پاکستانی نژاد ملزم عبداللہ انور کو قطر سے گرفتار کرنے کے بعد امریکا منتقل کر دیا گیا۔نارتھ ٹیکساس میں موبائل فون، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی الیکٹرانک آلات کی مبینہ چوری، فراڈ اور بیرونِ ملک ترسیل و منی لانڈرنگ کے ایک وسیع مقدمے میں نامزد 28 سالہ پاکستانی نژاد عبداللہ انور کو امریکا کے حوالے کیے جانے کے بعد ایف بی آئی نے ٹیکساس جیل منتقل کر دیا ہے۔ ملزم کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے