پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ میں 50 کروڑ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد

 گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 24کروڑ 62 لاکھ ڈالرز تھیں
اسلام آباد(آئی این پی)  پاکستان نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران  50 کروڑ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کرلیے۔دستاویز کے مطابق  رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات میں103 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر ستمبر 2025 میں  28.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2025 میں سالانہ بنیادوں پرموبائل فونزکی درآمد 94.48 فیصد بڑھی