ٹی20 ورلڈ کپ: فاتح ٹیم کو3 ملین ڈالرز ، رنرز اپ کو 1.6 ملین ڈالرز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026  کی فاتح ٹیم کوٹرافی کے ساتھ ساتھ بھاری انعامی رقم بھی ملے ۔ آئی سی سی نے 13.5 ملین ڈالرز کا مجموعی انعامی پول مقرر کیا ہے، جو 2024 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔  فاتح ٹیم کو3 ملین ڈالرز جبکہ رنرز اپ کو 1.6 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیمیں ہر ایک 790,000 ڈالرز حاصل کریں گی۔ سپر 8 مرحلے تک پہنچنے والی ٹیمیں380,000 ڈالرز اور گروپ مرحلے میں شامل ٹیمیں کم از کم 250,000 ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کریں گی۔