فلسطینی صدر محمود عباس کا بین الاقوامی مواقع پر فلسطین کی حمایت پر چین سے اظہار تشکر
بیجنگ(آئی این پی )چین نے فلسطین میں انسانی بحران کو ختم کرنے اور غذائی صورتحال بہتر بنانے کے لئے فلسطین کو ایک سو ملین امریکی ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔غیرملکی خبررساںادارے ے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے چینی صدر شی جن پنگ کے اس اعلان پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہک یہ فراخدلانہ عطیہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان ٹھوس دوستی اور انصاف کے لیے چین کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔