سعودی عرب: حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20افراد گرفتار،سزائیں سنادی گئیں

   جدہ (آئی این پی ) سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں سنادیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 12غیر ملکیوں اور 8سعودی شہریوں کو سزا سنادی۔ یہ افراد بغیر اجازت نامے کے 60افراد کو حج کرانے کی کوشش میں مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حج سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ ملزمان پر عائد کردہ سزائوں میں قید، زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال جرمانہ، غیر قانونی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ضبطی، غیر ملکیوں کی ملک بدری، اور سزا مکمل ہونے کے بعد 10سال کے لیے سعودی عرب میں دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہے۔