ڈپٹی اٹارنی جنرل کیلئے امیدوار کا سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے کی اہلیت رکھنا لازمی ہے
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی اور صوبائی لا افسران کی تعیناتی کے لیے لازمی اہلیت اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی ماہانہ مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق وفاق میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے امیدوار کا سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے کی اہلیت رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سندھ میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو 7 لاکھ 26 ہزار روپے، پنجاب میں 6 لاکھ 90 ہزار روپے، خیبر پختونخوا میں 5 لاکھ 76 ہزار روپے جبکہ بلوچستان میں 3 لاکھ 10 ہزار 400 روپے ماہانہ مراعات دی جاتی ہیں