جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سروس ٹریبونل فیصلے کے خلاف اساتذہ کی اپیل منظور کرلی
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے خواتین اساتذہ کو تعیناتی کی تاریخ سے سروس اور پینشن مراعات دینے کا حکم دیتے ہوئے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل منظور کر لی۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں خواتین اساتذہ کے وکیل کوکب اقبال نے دلائل پیش کئے ۔سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیارکیا کہ خواتین اساتذہ کو 1998 میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا، جبکہ محکمہ تعلیم نے انہیں 2009 میں ریگولرائز کیا۔وکیل کوکب اقبال نے عدالت کو بتایا کہ تعیناتی کی تاریخ سے پنشن اوردیگر سروس مراعات خواتین اساتذہ کا قانونی حق ہیں، اوراس حوالے سے ماضی میں بھی عدالتی فیصلے موجود ہیں جن میں ملازمین کو سابقہ مدت سے مراعات دینے کا حکم دیا گیا تھا