وفاقی آئینی عدالت، سہیل سلطان اہلیت کیس میں وفاق کا جواب جمع، بیرسٹر گوہر کو مہلت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) وفاقی آئینی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی اہلیت سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کا جواب ریکارڈ پر لے لیا، جبکہ حکومتی موقف کا جائزہ لینے کے لیے درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر گوہر کو مہلت دے دی۔