آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کی تعطیلات ختم کرنے یا کم کرنے کے معاملے پر پرائیویٹ اسکولوں کے نمائندے اور پنجاب کی سینئر وزیر تعلیم مریم اورنگزیب کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تاکہ طلباء کے نصاب کی تکمیل میں آسانی ہو۔ملاقات میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی شرکت کی۔ پرائیویٹ اسکولز مالکان نے موقف اختیار کیا کہ آٹھویں تا دسویں جماعت کے طلباء کو اسکول بلانے کی اجازت دی جائے، کیونکہ چھٹیوں میں اضافے کی وجہ سے نصاب مکمل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں معاملے پر حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ سینئر وزیر تعلیم اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کریں گی، جو حتمی منظوری دیں گی۔اس فیصلے سے طلباء کے تعلیمی سال اور نصاب کی تکمیل پر براہِ راست اثر پڑے گا، اور چھٹیوں میں کمی یا ختم کرنے سے تعلیمی معیار بہتر رکھنے میں مدد ملے گی۔