سلمان اکرم راجا کی عبوری ضمانت 19 جولائی تک بڑھا دی گئی

سلمان اکرم راجا کی عبوری ضمانت 19 جولائی تک بڑھا دی گئی

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف 24 اور 26 نومبر کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔

سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت سلمان اکرم راجا کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سلمان اکرم راجا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ مقدمات مئی 9 واقعات کے بعد درج کیے گئے تھے، جن میں متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔