انسداد دہشتگردی عدالت: پولیس رپورٹ میں سلمان اکرم راجا سمیت 7 ملزمان قصوروار قرار

انسداد دہشتگردی عدالت: پولیس رپورٹ میں سلمان اکرم راجا سمیت 7 ملزمان قصوروار قرار

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو، علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر کارروائی کی گئی۔

اہم نکات:

پولیس رپورٹ: تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں سلمان اکرم راجا سمیت 7 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا۔
عدالتی حکم: آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے گئے، جبکہ تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں بھی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی گئی۔
ضمانت میں توسیع: عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک بڑھا دی۔
دیگر مقدمات: تھانہ شفیق آباد میں پولیس نے رپورٹ پیش کی، جس میں سلمان اکرم راجا، علی امتیاز وڑائچ، شبیر گجر سمیت دیگر کو قصور وار قرار دیا گیا۔
ضمانت منظور: عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ملزمان نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی، جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔