شہری خون کا عطیہ دے کر انسانی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں
لاہور(کرائم رپورٹر)ورچوئل بلڈ بینک کی بروقت کارروائی، نومولود جڑواں بچوں کو خون کی بروقت فراہمی یقینی بنائی گئی۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سروسز ہسپتال سے شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر نومولود بچوں کیلئے فوری خون کی درخواست کی، ورچوئل بلڈ بینک آفیسر نے مطلوبہ بلڈ گروپ کا ڈونر تلاش کرکے فوری رابطہ کروا دیا، ڈونر نے مقررہ وقت پر ہسپتال پہنچ کر خون کا عطیہ کیا،شہری کی ڈھیروں دعائیں۔ والدین نے شکریہ ادا کرتے ہوئے خود کو بھی بطور ڈونر رجسٹر کروا دیا۔ ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک سے روزانہ 250سے 300شہری خون کی فوری فراہمی کیلئے رابطہ کر رہے ہیں، 10ہزار پولیس اہلکار اور 30ہزار شہریوں کو بلڈ ڈونرز کے طور پر سیف سٹی کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جا چکا ہے، سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کے تحت پنجاب بھر میں 24گھنٹے سروس مسلسل فراہم کی جا رہی ہے، شہری خون کا عطیہ دے کر انسانی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔